رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، لاہور اور کراچی فیلڈ کمانڈز کا دورہ

بدھ 21 فروری 2018 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور لاہور اور کراچی فیلڈ کمانڈز کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین پاکستان نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے لاہور اور کراچی میں تعینات پاک بحریہ کی نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کیں۔ معزز مہمان نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

کراچی کے دورے کے دوران رائل ملائشین نیوی کے چیف نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار،کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری شراکت داری پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے رائل ملائشین نیول چیف نے خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لئے بحری دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف مستقل اتحادی شراکتداری کے ذریعے یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے عزم اور خدمات کو سراہا۔ ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔بعد ازاں معزز مہمان نے پاک بحریہ کی مختلف اسٹبلشمنٹس اور جہازوں کا دورہ کیا۔ رائل ملائشین نیول چیف کا یہ دورہ پاکستان اورملائشیامیںباہمی دفاعی اشراکیت میںبالعموم اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بالخصوص مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :