نواز شریف کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا ،ْراجہ ظفر الحق

بدھ 21 فروری 2018 20:18

نواز شریف کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا ،ْراجہ ظفر الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے تجربہ کار اور بڑے لیڈر ہیں ،ْان کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیزیں ہیں، ہماری قیادت بیٹھ کر پارٹی صدارت پر فیصلہ کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف پاکستان کے سب سے تجربہ کار اور بڑے لیڈر ہیں،ان کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :