ملک کے عوام کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے،میاں محمد اسلم

بدھ 21 فروری 2018 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو ترقی سے ہمکنار کر نے کے لیے ان حکمرانوں کے پاس کو ئی ویژن نہیں ہے ، قوم کوعظیم اور تر قی یا فتہ بنانا ہے تو تعلیم کو عام کر کے اس پر وسائل خر چ کر نا ہو ںگے، ملک کے عوام کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن حکمرانوں نے ہمیشہ شعبہ تعلیم کو نظر انداز کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیر ی چوک پھلگراں میں غزالی اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر محمد سفیان عباسی ، چیئر مین یونین کونسل پھلگراںراجہ وقار ممتاز ، عامر نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا تعلیم قوموں کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہوتی ہے اور اس کے ذریعے نسل نو کو مقصد و ترجیحات زندگی سے آشنا کرانا اورمعاشرے کی ترقی میں تعمیری کردار اداکرنے پر اکسایا جاتا ہے۔

تاہم وطن عزیز کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ مسائل کاشکار کر کے بحرانی کیفیت میں ڈالا گیا ۔ ،انھوں نے کہا پاکستان میں کر پشن کو ختم کر کے ہر بچے اور بچی کو مفت تعلیم ، ہر پاکستانی کا مفت علاج کیا جا سکتا ہے،نوجوان طلبہ و طالبات کو بہتر ماحول دینا ہوگا تاکہ وہ آنے والے کل میں مستقبل کے معمار بن سکیں۔محمد سفیان عباسی نے کہا ملک میں مختلف قسم کے نصاب تعلیم رائج ہے جس کے باعث قوم کو ایک سو چے سمجھے منصوبے کے تحت نظریاتی طور پر تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارانظام اور نصاب دونوں اللہ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہو ‘ ہماری کوششوں کوناکام کرنے کیلئے استعماری قوتیں پورا زور لگا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :