نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باضابطہ مشاورت سینٹ انتخابات کے بعد شروع ہو نگی

بدھ 21 فروری 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی کے لئے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باضابطہ مشاورت سینٹ کے انتخابات کے بعد شروع ہو نگی نگران صوبائی کابینہ میں پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو بھی شامل کیا جا رہاہے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے ریٹائرڈ 2بیوروکریٹس ، 2ٹیکنو کریٹس ، 2سابق سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جا رہاہے اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن رہنمائوں سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نا مزدگی کے لئے باہمی مشاورت کی جائیگی نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں سے بھی بات چیت کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ نگران کا بینہ کے لئے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جارہاہے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے باہمی مشاورت ذمہ دار ذرائع کے مطابق سینٹ کے انتخابات کے بعد شروع کر دی جائیگی

متعلقہ عنوان :