Live Updates

عمران خان کی جنگ اقتدار نہیں کرپٹ مافیا کے خلاف اور ملک کی خوشحالی کیلئے ہے،سابق وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 21 فروری 2018 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جنگ اقتدار نہیں کرپٹ مافیا کے خلاف اور ملک کی خوشحالی کیلئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو ڈسٹرکٹ سے پی ٹی آئی کے مختلف عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہم تبدیلی کیلئے اور اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے نکلے ہوئے ہیں لوگوں کی محبتیں اور تیزی سے تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیپلزپارٹی کی دکان سندھ میں بند ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کوسواء بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بھیک مانگنے کے کچھ نہیں دیا تحریک انصاف کے پاس ایک منشور ہے اس منشور کے تحت عام آدمی کو بااختیار بنائیں گے سندھ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بھی حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے صدیوں پیچھے ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سندھ کے ہاریوں کسانوں اور غریبوں کی آواز بن کر جدوجہد کررہے ہیں پورے پاکستان کی طرح سندھ سے بھی ڈاکو راج اور ناانصافیوں کا خاتمہ کریں گے کارکنان چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہچائیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ممبرسازی مہم کو سندھ میں اچھی پذیرائی مل رہی ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :