جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

بدھ 21 فروری 2018 20:05

جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے، پاکستانی نڑاد کرکٹر نے پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ملتان سلطان کو جوائن کیا ہے،عمران طاہر نے ورلڈالیون کیساتھ دورہ کرتے ہوئے قذافی سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے تھے، ملتان سلطان پلے آف مرحلے میں پہنچے تو قوی امکان ہے کہ لیگ سپنر سکواڈ کے ہمراہ پاکستان آئینگی

متعلقہ عنوان :