امید ہے اگلے سال پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر ملک میں کھیلی جائیگی :سعید اجمل

بدھ 21 فروری 2018 20:05

امید ہے اگلے سال پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر ملک میں کھیلی جائیگی :سعید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 25مارچ کوکراچی میں کھیلا جائیگا ، ایونٹ کے پہلے دو ایڈیشنز بھی متحدہ عر ب امارات میں ہی کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

35ٹیسٹ،113ون ڈے اور 64ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے سعید اجمل اس وقت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور سپن کوچ منسلک ہیں۔سابق قومی آف سپنر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہی منعقد ہو کیوں کے اس کا کھلاڑیوں اور ملک کو بہت فائدہ ہوگا ،عوام کو بالآخر اپنے سٹار کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ سپانسرزکو بھی پاکستان میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا ایکسپوڑرملے گا جبکہ ایونٹ کو پاکستان میں کروانے سے ملک میں کرکٹ کی بحالی میں بہت مدد ملے گی ،مجھے امید ہے کہ اگلا سیزن پاکستان میں ہی ہوگا کیوں کہ یہ سب کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :