نصیرآباد اورجعفرآباد کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے 220کے وی گریڈ اسٹیشن کاکام 98فیصد مکمل کرلیا گیا ہے،ڈاکٹرمحمد سعید جمالی

132کے وی گریڈ اسٹیشنوں اور لائینوں پر کام جاری ہے پہلے مرحلے میں ڈیرہ مرادجمالی اور روجھان جمالی کے عوام کو 30اپریل تک اوستہ محمد اورجھل مگسی کے علاقوں کو 30مئی تک اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی شروع کردی جائے گی،کمشنرنصیرآباد ڈویژن

بدھ 21 فروری 2018 20:05

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) کمشنرنصیرآباد ڈویژن ڈاکٹرمحمد سعید جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے گرم ترین اضلاع نصیرآباد اورجعفرآباد کے علاقوںڈیرہ مرادجمالی ،روجھان جمالی کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے 220کے وی گریڈ اسٹیشن کاکام 98فیصد مکمل کرلیا گیا ہے اور 132کے وی گریڈ اسٹیشنوں اور لائینوں پر کام جاری ہے پہلے مرحلے میں ڈیرہ مرادجمالی اور روجھان جمالی کے عوام کو 30اپریل تک اوستہ محمد اورجھل مگسی کے علاقوں کو 30مئی تک اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی شروع کردی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اوچ پاور پلانٹ کے قریب تعمیر ہونے والے 220کے وی گریڈ اسٹیشن اور ڈیرہ مرادجمالی میں تعمیر ہونے والے 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پراجیکٹ ڈائریکٹر گریڈ سسٹم کنسٹرکشن کیسکو عبدالکریم جمالی نیسپا کے کنسلٹنٹ محمد داود کھوسہ نے انہیں جاری کام کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکڑ یاسر خان بازئی بھی موجود تھے کمشنر نصیرآباد ڈاکڑ محمد سعید جمالی نے کہا کہ بجلی گرڈ اسٹیشنزکی تعمیراتی کام پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرکے عوام کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے پہلے بہت تاخیر کی گئی اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا بلوچستان سے بننے والی بجلی کا پہلاحق علاقے کی عوام کا ہے جسے دلا کر رہیں گے اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراجمالی کی132کے وی گرڈ اسٹیشن تک 58 کھمبے لگائے جائیں گے جن میں ابتک 35 پولز نصب کئے گئے ہیں باقی بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے اور30اپریل تک پہلے مرحلے میں ڈیرہ مرادجمالی اور روجھان جمالی گریڈاسٹیشن کاکام مکمل کراکے بجلی کی سپلائی علاقے کے عوام کو شروع کردی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں 30مئی تک اوستہ محمداور جھل مگسی کے عوام کو اوچ پاور سے بجلی کی سپلائی فراہم کی جائے گی جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارامل جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :