لاہور میں ٹارگٹ کلنگ،بلوچستان میں وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

بدھ 21 فروری 2018 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ اور پشاور میں سول سوسائٹی کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے بدھ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا جس کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ۔