بونیر میں ڈیزل اور پیٹرول کی کوالٹی گیج اور قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے مختلف پٹرول پمپس کادورہ

بدھ 21 فروری 2018 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ضلع بونیر میں ڈیزل اور پیٹرول کی کوالٹی گیج اور قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ خدوخیل ضلع بونیر اسد اللہ نے متعدد پمپوں کا اچانک معائنہ کیا جن میں الائیڈفلنگ سٹیشن ،بینا میرہ فلنگ سٹیشن ، ہلال فلنگ سٹیشن اور جو ہر فلنگ سٹیشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مذکورہ بالا تینوں پہلوئوں سے ان پمپوں کا معائنہ کیا اور تمام پمپوں کے تیل کے معیار ،مقدار اور قیمتوں کو مقررہ معیارات کے مطابق اطمینان بخش پا یا۔

متعلقہ عنوان :