وزیر اعلیٰ پنجاب کو لکھ کر بھی کہا وہ چھٹی نہیں دے رہے ‘ عطا ء مانیکا

کسی رکن اسمبلی کی کوئی عزت نہیں، انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکا ہوں ‘ صوبائی وزیر

بدھ 21 فروری 2018 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) صوبائی وزیرعطا مانیکا نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی رکن اسمبلی کی کوئی عزت نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا مانیکا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) تو ایک پارٹی ہے یہ کسی کی ذاتی جاگیرنہیں ۔ (ن) لیگ کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اب میں انتخابات میں حصہ ہی نہیں لوں گا ۔طبیعت خرابی کی وجہ سے اب گھر ہی رہتا ہوں ۔ دسمبر 2017ء میں وزیر اعلیٰ کو کہا تھاکہ رخصت منظور کرلیں ، وزیراعلی کو لکھ کر بھی کہا لیکن وہ چھٹی ہی نہیں دے رہے۔

متعلقہ عنوان :