کراچی، گلشن اقبال بلاک فور اے میں 2دن سے بجلی منقطع ہونے پر شہری بلبلا اٹھے

علاقے کی بجلی کے الیکٹرک کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے دوافسران عابد شیخ اور مزمل کی ایما پر منقطع کی گئی ہے،علاقہ مکین

بدھ 21 فروری 2018 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو اذیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔گلشن اقبال بلاک فور اے میں 2 دن سے بجلی منقطع ہونے پر شہری بلبلا اٹھے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک فور اے میں 2 دونوں سے بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ نے دو دن سے علاقے کی بجلی بغیر کسی اطلاع کے منقطع کردی ہے، گلشن اقبال بلاک فور ہے کراچی کا گنجان آباد علاقہ ہے جسکی آبادی 4000 نفوس پر مشتمل ہے،اہل علاقہ کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کی بجلی کے الیکٹرک کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے دوافسران عابد شیخ اور مزمل کی ایما پر منقطع کی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نیاعلی حکام سے اپیل ہے کہ متعلقہ لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے،علاقے کی بجلی جلد بحال کراکے اہل علاقہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔