پنجاب دانش سکولزکی دو طالبات نیشنل ویمن ہاکی ٹیم کیمپ کیلئے منتخب

بدھ 21 فروری 2018 19:19

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پنجاب دانش سکولزکی دو طالبات کو نیشنل ویمن ہاکی ٹیم کیمپ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے، دانش سکولز کی طالبات رمشاء حمید اور عیشاء اکبر کو بہترین کارکردگی کی بنیا د پر نیشنل ویمن ہاکی ٹیم کیمپ کیلئے سلیکٹ کیا گیا ہے، دانش سکولز کی دونوں طالبات انٹر بورڈ سپورٹس مقابلوں میں لاہور بورڈ کی ویمن ہاکی ٹیم کا حصّہ رہیں اوران مقابلوںمیں لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان ویمن ہاکی سپر لیگ کے مقابلوں میں بھی رمشاء حمید اور عیشاء اکبر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایم ڈ ی دانش سکو لز اتھارٹی بریگیڈیر (ر) عامر حفیظ نے دانش سکولز کی طالبات کو نیشنل ویمن ہاکی ٹیم کیمپ کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دانش سکولز میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میںبھی حصّہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اعلی تعلیمی میدان میں کارکردگی ہو یا کھیل کا میدان دانش سکولز کے طلبہ و طالبات کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :