بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، پاکستان کے ایران سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیِں

پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپورکی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 فروری 2018 19:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، پاکستان امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کے ایران سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیِں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، پاکستان پرامن ملک ہے اور امن کیلئے کوششیں کرتا رہے گا، بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے حوالہ سے کتنے خطرناک بیانات دیئے ہیں لیکن پاکستان ان کے بیانات کو خاطر میں نہیں لایا، پڑوسی ملک ایران سے تعلقات بہتر بنا رہا ہے تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک کسی بڑے خطرے کے خلاف متحد ہوں۔