ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 21 فروری 2018 19:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 17، دیر12، پاراچنار11، میرکھانی09، چترال05، دروش 04، لوئر دیر02، بالاکوٹ01، گلگت بلتستان: بگروٹ03، گوپس 02، کشمیر: راولاکوٹ 02، گڑھی دوپٹہ01، پنجاب: مری02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استورمنفی03، ہنزہ، پاراچنار، سکردو، بگروٹ، گوپس منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :