ْنوکوٹ کے قریب گاؤں میں زمیندار کو قرضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈنڈا مار کر زخمی کردیا گیا

بدھ 21 فروری 2018 18:58

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) نوکوٹ کے قریب گاؤں میں زمیندار کو قرضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈنڈا مار کر زخمی کردیا، زخمی کو سرکاری اسپتال منتقل کردیانوکوٹ تھانے پر زمیندار اور اسکے بھائی پر این سی داخل تفصیلات کے مطابق نوکوٹ تھانے کی حدود میں واقع دیھ سامروٹی کے ایک ظالم زمیندار شاہد باجوہ(قادیانی)نے اپنے ہاری میگھو کولہی سے قرض کی رقم 125000 روپے طلب کئے ہاری ک میگھو کولہی کی جانب سے 50000روپے ادا کئے بقایا 75000روپے قرضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر زمیندار شاہد باجوہ اور اسکے بھائی مٹھو نے طیش میں آکر ہارری میگھوکو سر میں ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا جبکہ زخمی میگھو کو طبی امداد کے لئے نوکوٹ کے سرکاری اسپتال میں داخل کر دیا گیا اور زمیندار اور اسکے بھائی کے خلاف نوکوٹ پولیس تھانہ میں این سی داخل کردی گئی ہے لیکن تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :