بجلی چوروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ،تمام افسران بجلی چوروں کے خلاف کسی بھی قسم کا دبائو برداشت نہ کریں‘مجاہد پرویز چٹھہ

لیسکو میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے معیار اور اعتماد پرپورا اترنا لیسکو کے تمام افسران کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ‘چیف ایگزیکٹو لیسکو

بدھ 21 فروری 2018 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہاکہ بجلی چوروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کسی بھی قسم کا دبائو برداشت نہ کریں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو کے پانچویں سائوتھ سرکل میں کارکردگی بارے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

اس اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ ،ڈی جی امپلیمینٹیشن خالد ناصر،سی ایس ڈی ، مجاہد سعید رانا ،چیف انجینئرآپریشن چوہدری امین، ایس ای رمضان بٹ، ایکسئین ندیم ملک، ایکسئین عباس علی، ایکسئین مزمل حسین، ایکسئین شہزاد چٹھہ سمیت سرکل کے تمام ایس ڈی اوز اور ریوینو افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ای رمضان بٹ نے چیف ایگزیکٹو کوسرکل کی کارکردگی خصوصاریکوری اور لائن لاسز پر بریفنگ دی۔

ایس ای سائوتھ سرکل رمضان بٹ نے بتایا کہ لیسکو سائوتھ سرکل نے چار ماہ کے قلیل عرصے میں بجلی کے بائیس ہزار کنکشنز دیئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف بھی مسلسل کریک ڈائون جاری ہے جس کے باعث بجلی چوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے سائوتھ سرکل کی تمام پیرامیٹرز میں اچھی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ لیسکو میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے معیار اور اعتماد پرپورا اترنا لیسکو کے تمام افسران کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :