سعودی عرب تاریخ کا سب سے بڑا کامیڈی میلہ منعقد کرانے جا رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 17:51

سعودی عرب تاریخ کا سب سے بڑا کامیڈی میلہ منعقد کرانے جا رہا ہے
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء)   جدہ شہر میں سعودی عرب کا سب سے بڑا کامیڈی میلہ” جدہ کامیڈی ڈیز“ کے نام سے منعقد کیا جائیگا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہوگا۔ اسکا اہتمام 22فروری سے 25 فروری تک 4 روز تک الحارثی جدہ فورم سینٹر میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد یاسر الترک نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اس میں عرب دنیا کے معروف و مشہور کامیڈین حصہ لیں گے۔

4روز کے دوران یومیہ 2شو ہونگے۔ پہلا شو شام کو 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے اور دوسرا شو ساڑھے 10سے 12بجے تک ہوگا۔ شائقین کو قرعہ اندازی کے ذریعے روزانہ 4گاڑیاں بھی انعام میں دی جائیں گی۔ موبائل ، پلے اسٹیشن وغیرہ بھی انعامات کے طور پر تقسیم کئے جائیں گے۔ انعامات کی مجموعی رقم 2لاکھ ریال سے زیادہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :