ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، بیرون ملک بھجوانے ،ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 17 انسانی سمگلر گرفتار

بدھ 21 فروری 2018 18:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے بیرون ملک بھجوانے اور ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے سترہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کی ہدایت پر عملہ نے خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے سترہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیائی تھی اور اس کے عوض انہیں دبئی ،سعودی عرب،کینیڈا ،انگلینڈ بھجوائے اور وہاں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیتے تھے ،گرفتار ہونیوالوں میں غلام مصطفی ،ذوالفقار ولد غلام نبی ،محمدجاوید ولد محمدسرور،محمدطیب ولد مظفر خان ،محمد شریف ولد لال دین ،رضوان الشفیق ولدمحمد شفیق ،عرفان الشفیق ولد محمدشفیق ،بشیراحمد ولد غوث بخش،تنویر ممتا زولد محمد بوٹا،محمدشہزاد ولد احمدریاض ،اویس اکرم ولد محمد اکرم ،صداقت علی ولد صدیق علی ،عطاء محمد ولد دوست محمد،نجم محمود ولددین محمد ،محمدوقاص ولد بشیر احمد ،زاہد علی سرورولد محمد سرور،محمدشاہد ولد صابراللہ رکھا اور الفت رضا ولد علمددار حسین شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :