Live Updates

عمران خان کے اردگرد سیاسی جماعتوں کے ٹھکرائے ہوئے کرپٹ لوگ اکھٹے ،تبدیلی ممکن نہیں ‘ فاروق ملک

ملک بھر میں نظریاتی کارکنوں سے رابطے میں ہیں ،جلد اسلام آباد میں نظریاتی کارکنوں کا کنونشن بلائیں گے ‘ سربراہ پی ٹی آئی ( انصاف گروپ )

بدھ 21 فروری 2018 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف (انصاف گروپ) کے سربراہ فاروق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جن نام نہاد کرپٹ لوگوں سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں وہ اگلے 20سالوں تک کامیاب نہیں ہوسکتے ، انکے اردگرد سیاسی جماعتوں کے ٹھکرائے ہوئے کرپٹ لوگ اکھٹے ہوچکے ہیں جن سے تبدیلی ممکن نہیں ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کے نظریاتی اور 20سال تک تحریک انصاف میں کھڑے رہنے والے کارکنوں سے رابطے میں ہیں اور جلد اسلام آباد میں نظریاتی کارکنوں کا کنونشن بلائیں گے تاکہ عمران کو راہ راست پر لے کر آئیں اور چوروں اور ڈاکوئوں سے تحریک انصاف کی جان چھڑائیں ۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بہت جلد تحریک انصاف کو چھوڑ کے جانے والے ہیں یہ سب پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں پارٹی میں جتنا ٹائم عمران خان نے گزارا ہے اتنا ہی ٹائم ایک کارکن نے بھی گذارا ہے جتنا حق عمران خان کا ہے ہمارا بھی اتنا ہی حق بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب یہ عہد کریں گے کہ تحریک انصاف کی ساکھ چوروں کے ہاتھ میں نہیں جانے دیں گے ۔

عمران خان کو اب صرف اقتدار چاہیے اس کو یہ نہیں پتا کہ اپنی ٹیم اور نظریاتی کارکن بھی الیکشن جتوا سکتے ہیں نہ کہ دوسری پارٹی کے لوگ۔فاروق ملک نے کہا کہ ہماری ٹیم عمران خان سے زیادہ مظبوط ہو جائے گی پھر عمران خان کو خود کارکنوں سے بات کرنی پڑے گی۔ عمران خان ہر الیکشن ہارنے کے بعد کہتا ہے کہ ہم ہار سے سبق حاصل کریں گے 22سال سے سیکھتے رہے ہیں ابھی تک تو نہیں سیکھ سکے موجودہ تحریک انصاف میں دو عوامی آدمی ہیں مراد سعید اور دوسرا اسد عمر جیسے لوگوں کو ہم سپورٹ کریں گے تحریک انصاف کو ہم گرانا نہیں چاہتے ہم چوروں اور ڈاکوئوں کو پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :