رائے ونڈ ‘ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ڈرائیور فرار

بدھ 21 فروری 2018 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) رائے ونڈ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ٍ۔ بتایاگیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وقاص محی الدین نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر کارروائی کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :