سعودی دارالحکومت ریاض کو خوفناک تباہی سے بال بال بچا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 17:45

سعودی دارالحکومت ریاض کو خوفناک تباہی سے بال بال بچا لیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء)   مقامی ذرائع ابلاغ کے ماطقب سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے دھماکہ خیز بیلٹ سے مربوط 42 گڑیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کسٹم میں ادارہ تعلقات عامہ کے ذرائع نے الوطن اخبار کو بتایا کہ جو کمپنی گڑیا لا رہی تھی وہ بین الاقوامی ہے۔ ہوائی جہازوں اور ٹرکوں کی مالک ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں اسکی شاخیں ہیں۔

کسٹم افسران نے مبینہ کنٹینر کاسامان مملکت میں داخل کرنے سے منع کردیا۔ دھماکہ خیز بیلٹ والی گڑیوں کی اسمگلنگ دہشتگردی کا جرم ہے۔ اس پر ذمہ داران کا احتساب ہوگا۔ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان گاڑیوں کو سعودی دارالحکومت ریاض کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا  جانا تھا۔ تاہم اس حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :