امریکہ میں گرفتار سعودی شہری کو 15 سال بعد سعودی عرب کے حوالے کرنے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 17:37

امریکہ میں گرفتار سعودی شہری کو 15 سال بعد سعودی عرب  کے حوالے کرنے کا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پینٹاگون کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ گوانٹانامو سے15 برس کی حراست کے بعد ایک سعودی قیدی کو سعودی ریاست کے حوالے کریگا۔ سعودی پر 2002ءکے دوران فرانسیسی آئل ٹینکر پر حملے کی منصوبہ بندی میں تعاون کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے میامی ہیرالڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی قیدی احمد محمد ہزاع الدربی نے امریکی حکام کیساتھ تعاون کی حامی بھر لی جس پر امریکی انسپکٹرز نے اسے سعودی عرب کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اگر احمد الدربی کو ریاست کے حوالے کردیا گیا تو الدربی پہلا غیر ملکی قید ی ہوگا جسے جنوری 2017ءمیں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد رہائی نصیب ہوگی۔