شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 4 سو کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیرنو رواں مالی سال تک مکمل ہوگی،فاٹا سیکرٹریٹ

بدھ 21 فروری 2018 18:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 4 سو کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیرنو اور بحالی کا کام رواں مالی سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں شاہراہوں کی تعمیرنو اور بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے، اس مقصد کے لئی10 ارب روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

4 سو کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیرنو اور بحالی کا کام رواں مالی سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ دونوں ایجنسیوں کے عوام کی سیاسی اور اقتصادی حالت زار میں بہتری کیلئے دور رس نتائج مرتب کرے گا اور اس سے شمالی اور جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں میں ذرائع آمدورفت کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :