کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقع، گیند بائولر کے سر پر لگنے کے بعد ایمپائر نے چھکے کا اشارہ دیا

بدھ 21 فروری 2018 18:43

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقع، گیند بائولر کے سر پر لگنے کے بعد ایمپائر ..
ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ دی فورڈ میں تاریخ کا انوکھا واقع رونما ہوا، کیوی کرکٹر جیت راول نے زوردار اسٹروک کھیلا کہ گیند بائولر کے سر پر لگنے کے بعد بائونڈری سے باہر جا لگی، ایمپائر نے اسے چھکے قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دی فورڈ ون ڈے کپ میں آکلینڈ کے بلے باز جیت راول نے اینڈریو ایلس کی گیند پر انتہائی زور دار اسٹروکس کھیلا کہ گیند بائولر کے سر پر ٹکرانے کے باوجود بائونڈری سے باہر جا لگی، ایمپائر نے ابتدائی طور پر چوکے کا اشارہ دیا تاہم ری پلے دیکھنے کے بعد انہوں نے فیصلہ بدلتے ہوئے چھکے کا اشارہ دیا، خوش قسمتی سے اینڈریو ایلس بڑی انجری سے بچ گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایلس کا ٹیسٹ کرایا گیا اور خوش قسمتی سے وہ سنجیدہ نوعیت کی انجری سے محفوظ رہے، بعدازاں کانٹربری کی ٹیم ہدف کے تعاقب کیلئے جب میدان میں اتری تو ایلس نے معمول کے تحت چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی۔

متعلقہ عنوان :