سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ

بدھ 21 فروری 2018 18:32

سرگودھا۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا میاں محمد یعقوب اور سول جج حا فظ خا لد محمود نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا ، اس موقع پر انہیں جیل گارڈ کے چاک وچوبند سستے نے سلا می پیش کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کے سپرنٹنڈنٹ سید محمد انجم شاہ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو) مظہر اقبال بھی تھے ، انہوںنے تمام جیل بشمول خواتین اسیران ،نو عمر وارڈ، سزائے موت بلاکس اور ہسپتال کا دورہ کیا اور اسیران کے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اس موقع پر انہوںنے جیل کی صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی سراہا، انہوںنے معمولی مقدمات میں ملوث 10اسیران کی فوری رہائی کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :