کراچی، مسلم لیگ (ن )کاپیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،جلسے سے مسلم لیگ (ن )کے اہم قائدین خطاب کریں گے

بدھ 21 فروری 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ،جلسے سے ن لیگ کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور کارکنوں کو شرکت کی ہدایات کردی گئی، مسلم لیگ ن 24 فروری کو لیاری میں پنڈال سجائے گی،جلسے سے مسلم لیگ ن کے اہم قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :