شام میں خونریز حملوں کی نئی لہر، 2 روز میں 230 سے زائد افراد ہلاک

بدھ 21 فروری 2018 18:26

شام میں خونریز حملوں کی نئی لہر، 2 روز میں 230 سے زائد افراد ہلاک
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) جنوب مغربی شام میں خونریز حملوں کی ایک نئی لہر کے دوران گزشتہ 48گھنٹوں میں 230 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بات شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتائی تاہم ان اعداد و شمار کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ان حملوں کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں مشرقی غوطہ کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں6ہسپتالوں پر بھی بمباری کی گئی۔ مشرقی غوطہ میں محصورتقریباً 4 لاکھ شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

متعلقہ عنوان :