ہری پور؛ عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کےبعد پی ٹی آئی کا شیرزاہ بھکر گیا

چار دھڑروں میں تقسیم ،بلدیاتی ممبران نے علم بغاوت بلند کردیا،اکثریت نے سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان کی حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 21 فروری 2018 18:25

ہری پور؛ عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کےبعد پی ٹی آئی کا شیرزاہ ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کا شیرزاہ بھکر گیا پی ٹی آئی چار دھڑروں میں تقسیم ہو گئی بلدیاتی ممبران نے علم بغاوت بلند کردیا متعدد بڑی برادریوں نے سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان کی حمایت کا اعلان کردیا،فصلی بٹیروں کو پارٹی میں شامل ہونے پر ووٹ نہیں دیں گئیں نظریاتی کارکنوں کا دبنگ اعلان عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی کا سیاسی گراف ہزارہ میں کم ہو گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی ہریپور میں متعدد دھڑوں میں تقسیم ہو گئی پی ٹی آئی نوجوانوں سمیت متعدد برادریوں نے سابق ایم این اے راجہ عامرزمان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ہری پور کی میاں برادری کے علاوہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عظمت خان ترین اور انکے ساتھیوں نے بھی راجہ عامر زمان کی حمایت کردی ہے اور آمدہ انتخابات میں ڈاکٹر راجہ عامرزمان کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ادھر راجہ عامر زمان نے کہا ہے کہ جماعت ٹکٹ دے نہ دے وہ انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان کو ٹکٹ دیا تو ہری پورمیں پی ٹی آئی مختلف ھلقوں سے مزید دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی جس سے پی ٹی آئی کو اور بھی مزید نقصان ہوگا ضلع ہری پور میں بھاری نقصان پہلے سے اٹھانا پڑ رہا ہے عمر ایوب خان کی طرح راجہ عامر زمان بھی انتخابی مہم کے لیے متحرک ہوچکے ہیں اور اپنے اپنے جنبے دھڑے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت بھی شروع کر دی ہے ایسی صورت حال میں پی ٹی آئی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :