پرانی گاڑیوں کی درآمدات ، ماضی کی پالیسی کو بحال کر دیا گیا

پالیسی کی بحالی کے بعد پورٹ پر کھڑی دس ہزار کے قریب درآمدی گاڑیاں بہت ہی جلد ریلیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

بدھ 21 فروری 2018 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) حکومت نے تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے ماضی کی پالیسی کو بحال کردیا جبکہ آٹو ڈیلرز ایف بی آر نوٹیفیکیشن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے نئے قانون کو ختم کرکے پرانی پالیسی ایک بار پھر بحال کر دی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پورٹ پر کھڑی آٹھ سے دس ہزار درآمدی گاڑیاں جلد ہی ریلیز کردی جائیں گی جبکہ مزید گاڑیاں پرانے قانون یعنی گفٹ، ٹرانسفر اور بیگیج کی صورت میں ہی گاڑیوں کی درآمد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرانی پالیسی کی بحالی کے نتیجے میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہوجائے گا۔ سال 2017 میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات 70 فیصد اضافے سے 65 ہزار723 تک پہنچ گئی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :