گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

بدھ 21 فروری 2018 18:18

گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ ..
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، گپٹل نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں اننگز میں ایک چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا، گیل اور گپٹل نے 103، 103 چھکے لگا رکھے ہیں اور اب دونوں نے مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گپٹل کو ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2271 رنز بنا رکھے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :