کامن ویلتھ گیمز کی تیاری، پاکستانی ایتھلیٹس کے تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری

پاکستان 10 کھیلوں کے مقابلوں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، شوٹنگ، سکوائش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں حصہ لے گا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط میاں ریاض حسین پیرزادہ بھی کامن ویلتھ گیمز میں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے آسٹریلیا جائیں گے

بدھ 21 فروری 2018 18:18

کامن ویلتھ گیمز کی تیاری، پاکستانی ایتھلیٹس کے تربیتی کیمپ زوروشور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر محمد اعظم ڈار نے کہاکہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کھلاڑی میگا گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 10 کھیلوں کے مقابلوں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، شوٹنگ، سکوائش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں حصہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس بی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر کامن ویلتھ گیمز میں دس کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعظم ڈار نے بتایا کہ 2014 گلاسگو میں منعقدہ گیمز میں پاکستان نے چار تمغے جیتے تھے جن میں تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بھی گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں جن میں کھلاڑی بھر پور طریقے سے محنت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں میڈلز حاصل کرنے کی بہت توقع ہے، اعظم ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس سلسلہ میں 33 ملین فنڈز کے لئے سمری وزارت بین الصوبائی رابط کو بھیجی تھی جس پر وزارت فنانس غورو خوص کر رہی ہے اور امید کہ حکومت منظوری دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط میاں ریاض حسین پیرزادہ بھی کامن ویلتھ گیمز میں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے آسٹریلیا جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :