آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کل تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کرے گی

بدھ 21 فروری 2018 18:18

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کل تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز ..
بنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کل جمعرات کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کرے گی، آسٹریلوی ٹیم ٹور میچ میں جنوبی افریقہ اے کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم دورے کے دوران میزبان پروٹیز کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم مارچ کو ڈربن میں شروع ہو گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 مارچ تک پورٹ الزبتھ، تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :