انیل کپورکا بھانجہ شادی کے بندھن میں بندھ گیا

بدھ 21 فروری 2018 18:14

انیل کپورکا بھانجہ شادی کے بندھن میں بندھ گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپورکے بھانجے موہت ماروا نے انترا موتی والا سے شادی کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور ، سنجے کپور اور بونی کپور کی بہن رینا ماروا کے بیٹے موہت ماروا نے انترا موتی والا کے ساتھ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ریاست راس الخیمہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، یہ شادی پنجابی رسم و رواج کے مطابق کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکار ارجن کپور ،انیل کپور ،سونم کپور ،سنجے کپور اور فلمساز کرن جوہر نے متعدد بالی وڈ گانوں پر ڈانس بھی کیا۔ شادی میں کپور خاندان ، کرن جوہر ، شویتا بچن ، آننداہوجا ، اتھیا شیٹھی ، آدر جین ،سری دیوی ، سیما خان اور دیگر نے شرکت کی۔۔

متعلقہ عنوان :