پروڈیوسرز کوپروڈکشن پرسرمایہ کاری کرنا چاہیئے،شاہ رخ خان

بدھ 21 فروری 2018 18:14

پروڈیوسرز کوپروڈکشن پرسرمایہ کاری کرنا چاہیئے،شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ پروڈیوسرز کو بڑے اداکاروں پر مبنی فلموں پر نہیں بلکہ پروڈکشن پر پیسہ خرچ کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بطور پروڈیوسر میرا خیال ہے کہ بڑے اداکاروں پر مبنی فلموں پر ابتدائی طور پر پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ وہ بہت مہنگی ہوتی ہیں،اداکار بہت پیسہ لے رہے ہیں جس سے کئی سالوں سے پیسے کا ضیاع ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروڈکشنز پر پیسہ خرچ کرنا چاہیئے اور میرا پختہ یقین ہے کہ بڑے اداکاروں کو پیسہ لینا چاہیئے اور اسے فلم کی پروڈکشن پر خرچ کرنا چاہیئے جس سے ہم بین الاقوامی معیار کی فلم بنا کر شائقین دنیا کو دکھا سکیں اور تکنیکی لحاظ سے ایسی فلمیں ہمارے لئے باعث فخر ہوں گی۔۔

متعلقہ عنوان :