روس رواں سال کے آخرمیں عالمی کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں ، فیفا صدر

بدھ 21 فروری 2018 18:14

روس رواں سال کے آخرمیں عالمی کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں ، فیفا صدر
لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) فیفاکے صدرگیانی انفانٹینونے گزشتہ روزیہ بات زوردیکرکہی ہے کہ روس رواں سال کے آخرمیں عالمی کپ کی میزبانی کیلئے تیارہے ،اس کے باوجودکہ یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ متعددسٹیڈیم ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونے پرناکام رہے ہیں ۔ روس 14جون سے 15جولائی تک 11مختلف شہروں میں عالمی کپ کے مقابلوں کی میزبانی کریگا۔

(جاری ہے)

لاگوس میں فیفااجلاس کے بعدانفانٹینوںنے پریس بریفنگ میں کہاکہ روس عالمی کپ کی میزبانی کیلئے 99فیصدتیارہے ،وہ سٹیڈیمزکی تعمیرکے کام کوآخری مراحل سے گزررہے ہیں اورجوکوئی بھی روس جائیگاوہ زبردست اندازسے لطف اندوزہوگا۔انتظامات پوری طرح سے کئے جارہے ہیں ،فیفاسربراہ کاکہناتھاکہ لاگوس میں اجلاس میں ایج گریڈمقابلوں کی بہتری پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے ،جبکہ انہوںنے اس قسم کے ٹورنامنٹس کی کامیابی سے میزبانی پرنائجیریاکی بھی تعریف کی ۔نائجیریاپانچ مرتبہ انڈر17عالمی کپ جیت چکاہے ،اس کاآغازانہوںنے 1985ء میں چین میں افتتاحی ایڈیشن سے کیاتھا۔۔

متعلقہ عنوان :