عطاء مانیکا کا آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ن لیگ پارٹی میں گدھے اور گھوڑے میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا ،عطاء مانیکا

بدھ 21 فروری 2018 18:07

عطاء مانیکا کا آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء مانیکا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ خوشامدیوں کی جماعت ہے جس میں گدھے اور گھوڑے میں فرق نہیں سمجھا جاتا بدھ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ن لیگ کے رہنما عطاء مانیکا نے کہا ہے کہ آئندہ نہ لیگ کی نشست پر الیکشن نہیں لڑوں گا میں زندگی میں پہلی بار ن لیگ کی ٹکٹ سے الیکشن جیتا اس سے پہلے دیپال پور پاکپتن میں ن لیگ کے خلاف لڑتا رہا اور کامیاب بھی ہوتا رہا اس بار ن لیگ کی نشت پر بھی ن لیگ کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی بلکہ وہاں کی عوام نے مجھے جتوایا ہیں انہوں نے کہا کہ ن خوشامدیوں کی جماعت ہے جو خوشامد کرتا ہے وہ اگے آجاتا ہے یہاں صرف خوشامد ہے اور یہاں پر گدھے اور گھوڑے میں فرق نہیں کیا جاتا اگر پارٹی کارویہ درست نہ ہوں تو پھر اس میں رہنے کا فائدہ نہیں میری وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے آخری ملاقات 2015 میں ہوئی تھی اس کے بعد وزیر اعلیٰ صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ وزیر اعلیٰ صاحب کو ٹائم نہیں ملتا انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر بہت دکھ ہوا انہوں نے ایک شعر بھی پڑا کہ بنرز پر لکھئے حرف خوشامد سے جو خوش ہے جو سونا تھا وہ دیواروں پر لکھا ہم نے دیکھا ہے

متعلقہ عنوان :