شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کل ہو گا

پشاور زلمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ، پہلا میچ پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطان کے مابین ہوگا

بدھ 21 فروری 2018 18:04

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہو گیا، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کل جمعرات سے یو اے ای میں شروع ہوگا، پشاور زلمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اور وہ افتتاحی میچ میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے خلاف میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی، پی ایس ایل میں اس دفعہ چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ کیا گیا ہے، چھ ٹیموں میں ملتان سلطان ،کراچی کنگز ،پشاور زلمی ،لاہور قلندر ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں ،لیگ کے چار وینیوز میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلے جائیں گے،تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جبکہ 20اور 21مارچ کو دو پلے آف لاہور میں اور 25مارچ کو فائنل کراچی میں ہوگا، پہلا میچ پشاور زلمی اور پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے مابین 22فروری کو دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگا،پی ایس ایل میں شریک ٹیمیں ہر ٹیم سے دو دو بار ٹکرائیں گی، پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی جس میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مدثر نذر، سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز علی ضیا اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں نے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا ہے ، انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دینگے، لاہور میں20اور21مارچ کو شیڈول 2 پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوںکی فروخت جاری ہے جبکہ کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے،لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز کی ٹکٹ ایک ہزار سے چھ ہزار میں دستیاب ہے،شارجہ میں ہونے والے ویک ڈے سنگل میچ کیلئے نارتھ سٹینڈ کی ٹکٹ بیس درہم ہوگی ،ایسٹ اینڈ کی ٹکٹ 40درہم ،ویسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 70درہم اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 150ہوگی ،شارجہ ویک اینڈ سنگل میچ کی ٹکٹ نارتھ سٹینڈ کیلئے 30درہم ،ایسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 50درہم ،ویسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 90درہم اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 180درہم ہوگی ،شارجہ ویکٹ اینڈ کے ڈبل میچ کی ٹکٹ نارتھ سٹینڈ کی قیمت 40درہم ،ایسٹ سٹینڈ کی 60درہم ،ویسٹ سٹینڈ کی ٹکٹ 100درہم اور ممبرز انکلوژر کی ٹکٹ 200درہم ہوگی، آن لائن ٹکٹ کی خرید کیلئے ویب سائیٹhttp://www.q-tickets.com/psl2018 ہے ، پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل میچز کے لیے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت ہوگی،پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن بھارتی کرکٹ شائقین اس کے بخار میں ضرور مبتلا ہو گئے ہیں،پی ایس ایل کے پہلے 2 سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرز اور شائقین پی ایس ایل تھری دیکھنے کے لیے شدت سے بے تاب ہیں، بھارت میں پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز کے میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے لیکن اس بار 6 ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ٹیلی کاسٹ ہو گی،بھارتی کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے میچز سے براہ راست لطف اندوز ہو سکیں گے جبکہ معروف ویب سائٹ کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم بھی کرسکیں گے،پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرِ علاج سرطان کے مرض میں مبتلا 13 بچے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کو دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان مریض بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے لیے دبئی آنے کی دعوت دی تھی،جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی فانڈیشن کے مِشن مسکراہٹیں لوٹانا کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی شوکت خانم ہسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں کو کرکٹ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بلایا گیا ہے،چیئرمین پشاور زلمی کا مزید کہنا تھا کہ ان بچوں کی دبئی آمد ہمارے لیے اعزاز اور حوصلے میں اضافے کا باعث ہے،پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شوکت خانم کے بچے دبئی آمد کے بعد بے حد خوش دکھائی دئیے بچے جو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھیں گے،اعلامیے میں بتایا گیا کہ مریض بچوں کی پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز سے ملاقات کرائی جائے گی جبکہ بچے دبئی کے مقامات کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں گے،کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ شوکت خانم ہسپتال پشاور کے انتظامی عملے کے 2 افراد بھی دبئی پہنچے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ سرطان کے مرض میں مبتلا یہ بچے میرے دل کے بے حد نزدیک ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ ان بچوں کو اتنا ہی خوش رہنے کا حق ہے جتنا دوسرے بچوں کو حاصل ہے، لہذا پشاور زلمی ان بچوں کی مسکراہٹیں لوٹانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی�

(جاری ہے)

۔