روز ٹیلر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہد آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 21 فروری 2018 18:04

روز ٹیلر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہد آفریدی کے زیادہ رنز کا ..
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیلر نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں 43 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، آفریدی نے 1405 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ٹیلر 1415 رنز بنا کر ان سے آگے ہو گئے ہیں، اس طرح ٹیلر زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 21ویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :