لکس اسٹائل ایوارڈ ; جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال چومنے کی کوشش، تنقید کا نشانہ بن گئے

بدھ 21 فروری 2018 18:04

لکس اسٹائل ایوارڈ ; جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال چومنے کی کوشش، تنقید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء): صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ روز لکس اسٹائل ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز کے ستاروں نے شرکت کی۔ اس ایوارڈ کی تقریب میں ایک منظر جو سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر صارفین کو ناگوار گزرا وہ سینئیر اداکار جاوید شیخ کا فلمسٹار ماہرہ خان کے گال کو چٴْومنے کی کوشش کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان اسٹیج پر اپنا ایوارڈ وصول کرنے آئیں تو اسٹیج پر موجود جاوید شیخ سے بھی ملیں، جاوید شیخ نے ان کے گال چٴْومنے کی کوشش تو کی لیکن ماہرہ خان نے اپنا چہرہ دوسری طرف کرلیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف کو تو جاوید شیخ کی اس حرکت پر خاصی حیرت ہوئی۔ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ کا آج کا دن بٴْرا گزر رہا ہے تو ایک مرتبہ جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال چٴْومنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ ویڈیو دیکھ لیں۔ ایمن نامی صارف نے کہا کہ پہلے تو مجھے لگا شاید جاوید شیخ ماہرہ خان کا ماتھا چومنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جب غور سے دیکھا تو۔۔ حد ہی ہو گئی۔