وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے میں صاف پانی نایاب،طالبات آلودہ پانی پینے پر مجبور

بدھ 21 فروری 2018 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) گورنمٹ گرلزڈگری کالج کاہنہ میں پینے کا صاف پانی ٹینکی کے بوسیدہ اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آلودہ ہونے کا انکشاف، پانی پینے سے اکثر طالبات بیمار، کالج انتظامیہ خاموش تماشائی، والدین اور شہریوں کا شدید احتجاج، ٹینکی کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کا لج کاہنہ میں پینے کا صاف پانی نایاب طالبات آلودہ پانی پی کر بیمار ہونے لگیں کئی ماہ سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بوسیدہ ٹینکی سے آلودہ پانی آرہا ہے فلٹر لگانے کے باوجود پانی صاف نہیں آتا زرائع کے مطابق کالج کی ٹینکی بوسیدہ ہے اور خطرناک حد تک ٹپکنے کے وجہ سے کسی بھی وقت اسکے گرنے کا قوی امکان ہے اس کی عرصہ درازسے صفائی بھی نہیں کی گئی انتہائی حد تک ٹپکنے کی وجہ سے ٹینکی میں پانی ختم ہونے کے بعد پمپ کو چلایا جاتا ہے تو ٹینکی کے اندر نیچے بیٹھی ہوئی گردو غبار پانی سے ابھر آتی ہے جو کہ پائپوں میں چلی جاتی ہے، کالج انتظامیہ سے ان کا موقف جاننے کے لئے جب رابطہ کیا گیا تو کالج پرنسپل نے ٹینکی صاف نہ ہونے اور از سر نو تعمیر کے بارے میں بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور ٹینکی کی خراب حالت کی وجہ سے عرصہ ایک سال سے ٹینکی کی صفائی نہیں کروائی جا سکی جس کی وجہ سے پانی گندہ ہے ہم مجبور ہیں کالج کی طالبات کے والدین اور شہریوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ٹینکی کو از سر نو تعمیر کر کے طالبات کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے تاکہ طالبات مختلف بیماریوں سے بچ سکیں اور اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں