ابوظہبی پولیس نے گاڑی میں لاک بچے کو باحفاظت باہر نکال لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 16:40

ابوظہبی پولیس نے گاڑی میں لاک بچے کو باحفاظت باہر نکال لیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) ابو ظہبی کے البتین کے علاقے میں گاڑی میں لاک ہو جانے والے ایک بچے کو آج بدھ کے روز ابوظہبی پولیس نے باحفاظت بچا لیا ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کے کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کو منگل کو شام 5 بج کے 47 منٹ پر اس واقعے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر ابوظہبی پولیس نے فوری طور پر کاروائی کی اور بچے کا باحفاظت باہر نکال لیا۔ ابوظہبی پولیس نے سول دفاع اور ایمولینس ٹیم کی مدد سے بچے کو گاڑی سے باہر نکالا ۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی طرف سے پوسٹ کیا گئے ایک بیان کے مطابق ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں بچے کو بچا لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :