لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول مانگ لیا

ملک میں بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی،حکام وزارت بجلی و پانی

بدھ 21 فروری 2018 16:40

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول مانگ لیا ہے،وزارت بجلی و پانی اور تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔وزارت بجلی و پانی کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔درخواست گزاروکیل نے نشاندہی کی کہ ابھی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول پیش نہیں کیا گیا۔