ْملک بھر کے تین لاکھ طالب علموں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ آلات کے ساتھ لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے،

چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان

بدھ 21 فروری 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کہا ہے کہ ملک بھر کے تین لاکھ طالب علموں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ آلات کے ساتھ لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیاں میں انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں مستحق طلباء کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے 2014ء میں وزیراعظم سکیم کے تحت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اقدام اٹھایا، اس سکیم کا بنیادی مقصد درمیانے اور نچلے درجے کے طبقہ کے باصلاحیت طالب علموں کو تعلیم میں تحقیق کیلئے جدید ترین آلات سے آراستہ کرنا تھا۔

ریسرچ اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر عبدالشکور نے بتایا کہ اس منصوبہ کو ہر سال ایک لاکھ طالب علموں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :