کھوئیرٹہ سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشعال فائرنگ میںکنٹرول لائن پربسنے والے معصوم ایان کاخون رائیگاںنہیںجائے گا‘ معصوم ایان کی شہادت ظلم کی انتہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

آزادکشمیرکے وزیربرقیات،قانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان کی بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

بدھ 21 فروری 2018 16:30

ُکوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) آزادکشمیرکے وزیربرقیات،قانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ کھوئیرٹہ سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشعال فائرنگ میںکنٹرول لائن پربسنے والے معصوم ایان کاخون رائیگاںنہیںجائے گامعصوم ایان کی شہادت ظلم کی انتہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیںجاری کشمیریوںکی لازوال جدوجہدکوداغدارکرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوںپراترآیاہے اورکنٹرول لائن کومصروف رکھتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ جدوجہدآزادی سے ہٹاناچاہتاہے بھارت بدترین مظالم ڈھاکربھی کشمیریوںکے جذبہ آزادی کونہیںدباسکاجس تحریک میں بچوں‘ بوڑھوں‘ جوانوںکالہو شامل ہوجائے وہ کبھی بھی ناکامی پرمنتج نہیںہوتی کھوئیرٹہ سیکٹرمیںبھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ کرکے 8سالہ ایان زاہدکوشہیدکرکے انسانی حقوق کے علمبرداروںکے منہ پرطمانچہ ماراہے کشمیریوںکے جذبہ آزادی میںسینچی اس قوم کوشکست دینایامحکوم رکھنابھارت سرکار کے بس کی بات نہیں ، بھارتی افواج ہرروزنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہی ہیںبھارتی افواج ایمبولینسز،سکول کی گاڑیوں،معصوم نہتے کشمیریوںکوسنائپرگنوںسے نشانہ بناکربدترین مثالیں قائم کررہی ہے بھارت یادرکھے کہ اسے ہرمظالم کاحساب دیناپڑے گاکشمیریوںکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیںاوروہ پاکستان کاحصہ ہیںآٹھ سالہ ایان زاہدکاخون رائیگاںنہیںجائے گاشہداء کی قربانیاںرنگ لائینگی اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیںجب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کاحصہ بنے گاان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتے ہوئے کشمیریوںپرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوںپرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے بھارت نے 7لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیںداخل کی ہوئی ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔

بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پرمجرمانہ خاموشی کوختم کرتے ہوئے سخت ایکشن لے اورکشمیریوںکوان کاجائزحق حق خوداردیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے کھوئیرٹہ میںبزدل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہوئی جس کی وجہ سے معصوم ایان شہیدہوادنیاکاایساکونساقانون ہے جوسول آبادی کونشانہ بنانے کی اجازت دیتاہے بھارت کی اسی ظلم اوربربریت سے بے گناہ اورنہتے کشمیری اپنی جانوںسے ہاتھ دھورہے ہیںکشمیری عالمی طورپرمنظورشدہ اپنے حق کے لیے جدوجہدمیںمصروف عمل ہیںاوران کی تحریک لازوال قربانیوںسے بھری پڑی ہے کشمیری اپنی آزادی پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیںکرینگے اوربھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہدکوجاری رکھیںگے شہداء کی قربانیاںضرور رنگ لائیںگی اورانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :