Live Updates

نواز شریف کا ملک کے اداروںپر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ‘عائشہ گلالئی

پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ‘فوج ،اورعدلیہ کوئی عام ادارے نہیں ہیں ‘نواز شریف ایک طرف تو مجیب الرحمٰن بننے کی کوشش کر تا ہے اور دو سری طرف عوام کو اِن معزز اداروں کیخلا ف بھڑکا رہا ہے ‘نواز شریف پنجاب میں جگہ جگہ جلسے کر کے عوام کو افواجِ پاکستان اور عدالت کے خلاف اکسانے میں مصروف ہے ‘ عمران خان جذباتی‘ اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلہ لئی کی اوکاڑہ میں صحافیوں سے بات چیت

بدھ 21 فروری 2018 16:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے نواز شریف ملک کے اداروںپر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے فوج ،اورعدلیہ کوئی عام ادارے نہیں ہیں نواز شریف ایک طرف تو اپنے آپ مجیب الرحمٰن بننے کی کو شش کر تا ہے اور دو سری طرف عوام کو اِن معزز اداروں کے خلا ف بھڑکا رہا ہے نواز شریف پنجاب میں جگہ جگہ جلسے کر کے عوام کو افواجِ پاکستان اور عدالت کے خلاف اکسانے میں مصروف ہے اور پنجاب میں افراتفری پھیلانے کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ملک کے لیے نواز شریف عمران خان سے زیا دہ خطر ناک ہیں عمران خان ایک جز باتی آدمی ہیں یہ اپنے پا ؤں پر خود کلہاڑا ما رتے ہیںجبکہ نواز شریف عوام پر کلہاڑا چلا تے ہیں نواز شریف کی بز نس کے حوالے سے ہمددردیاں بھارت کے سا تھ ہیں یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف زبان نہیں کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کر تی ہو ںنواز شریف اگر اتنے شعلہ بیان مقرر ہیں تو مودی کے خلاف کیوں نہیںشعلہ بیا نی کر تے ،کشمیر اور گلبھوشن یادوپر اپنے شعلہ بیا نی کیو ں نہیں کرتے کیو نکہ یہ بھارتی ایجنٹ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات