لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) سی ٹی ڈی نے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی(کانٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ)نے 3 دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :