شریف برادران عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں، بلاول بھٹو

، وہ ایک بار پھر فیصلے ڈکٹیٹ کروانا چاہتے ہیں ، ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے،شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کابیان

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف برادران پر عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں، وہ ایک بار پھر فیصلے ڈکٹیٹ کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہورسے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے، ہم عدلیہ پر ایسے حملے یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی فیصلے ڈکٹیٹ کرواتے رہے ہیںجبکہ پانامہ کیس کے دوران بھی ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دے کر ججوں پر دباو ڈالتے رہے اورشریف برادران تو جھوٹ اور منافقت کے ماہر ہیں۔