پانچ سال میں زرعی پیداوار کی اضافی آمدن سے ملک کا قرضہ اتارا جاسکتاہے،کسان ویلفیئر کونسل

بدھ 21 فروری 2018 16:00

فیصل آباد۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کے سب سے اچھے پانی ، بہترین موسم اور زراعت کیلیے شاندار زمین کی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن پھر بھی کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ہم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جو حاصل کرنے چاہئیں تھے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ اگر ماہرین زراعت کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان میں کاشتکاری کا نظام چلایا جائے تو صرف 5 سال میں زرعی پیداوار کی اضافی آمدن سے ملک کا 65ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ اتارا جاسکتاہے۔انھوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پپیتہ ، انگور، اناراور دیگر پھل اور فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں ، ماموں کانجن اور اس کے گرد و نواح کی زرعی زمین ان پھلوں اور فصلوں کی پیداوار کے لحاظ سے انتہائی آئیڈیل ہے ۔

متعلقہ عنوان :