سعودی عرب ، غیر ملکی کا بیگ چھین کر بھاگنے والا چور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 15:50

سعودی عرب ، غیر ملکی کا بیگ چھین کر بھاگنے والا چور گرفتار
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق سعودی شہریوں نے جدہ کے ایک بینک میں غیر ملکی کا بیگ چھین کر جس میں ایک لاکھ20ہزار ریال تھے، فرار ہوتے وقت اردنی شہری کو دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہندوستانی شہری ایک لاکھ 20 ہزار ریال بیگ میں لیکر بینک پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

اسکے بیگ پر ہندوستانی کمیونٹی کے سرکاری ادارے کا لوگو بھی چسپاں تھا۔ سب لوگ معمول کے مطابق اپنے کام نمٹا رہے تھے۔ اچانک ایک اردنی شہری تیزی سے اٹھا اور ہندوستانی کا بیگ چھین کر بھاگنے لگا۔ مقامی شہریو ںنے بھگدڑ کا منظر دیکھ کر ناکہ بندی کرکے اسے دبوچ لیا اور شرطہ شمالیہ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :